پی ایچ ایف نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر انکوائری کمیٹی قائم کردی

اسلام آباد (مشرق نیوز) پی ایچ ایف نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر انکوائری کمیٹی قائم کردی۔خاتون آفیشل نے ایونٹ آرگنائزر سرسید یونیورسٹی کراچی مبشر مختار کے خلاف ہراسگی کی درخواست دی جس میں کہاگیاکہ مبشر مختار نے سرعام بدتمیزی کی، بازو سے کھینچا، میچ شیٹ چھین کر پھاڑ دی جس پر پی ایچ ایف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔انکوائری کمیٹی کی سربراہ تنزیلہ عامر چیمہ سیکرٹری پی ایچ ایف وومن ونگ مقرر کی گئیں ،راحت خان، ڈاکٹر احسن تنویر،میجر ر ارشد منج،اکبر قائم خانی کمیٹی کا حصہ ہیں،پی ایچ ایف لیگل ایڈوائزر میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ بھی کمیٹی کا حصہ ہیں،کمیٹی کو قرین انصاف کے ضابطوں کو مکمل کرکے رپورٹ جلد از جلد جمع کرانے کی ہدایات دیں ۔