کرپشن کاسرا بزدار،گوگی کو پکڑے بغیر نہیں ملے گا، آئی پی پی

لاہور(نمائندہ خصوصی)استحکام پاکستان پارٹی نے کہاہے کرپشن کاسرا بزدار،گوگی کو پکڑے بغیر نہیں ملے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے آئی پی پی کے سربراہ جہانگیرترین اور علیم خان نے کہا جب تک بزدار اور فرح گوگی نہیں پکڑے جاتے تب تک کرپشن کا سرا نہیں ملے گا،جہانگیرترین نے کہا جس فورم پر بھی علیم ،ترین کو بلایا جائے گا وہاں جائیں گے اور سچ بتائیں گے،نئی مردم شماری کے تحت آئندہ انتخابات کا فیصلہ احسن اقدام ہے، نئے ووٹروں کو بھی حق رائے دہی استعمال کرنے کا موقع ملے گا۔

علیم خان نے کہا پی ٹی آئی میں رہ کر جو دیکھا پوری دنیا کو بتا دیا جس انسان کو تکبر کی لعنت پڑ جائے اس کا وہی انجام ہوتا ہے جو چیئرمین پی ٹی آئی کا ہوا،علیم خان نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا آنےوالے دنوں میں بہت کچھ سامنے آئے گا۔