نیازی پروپیگنڈے کا پائنر ،بدھ تک نگران وزیراعظم کانام سامنے آجائے گا،رانا ثنا

فیصل آباد(اشفاق مغل)وزیر د اخلہ رانا ثنا نے چیئرمین پی ٹی آئی کو پروپیگنڈے کا پائنر قراردےدیا۔

فیصل آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا نے کہاسابق وزیراعظم مکافات عمل کا شکار ہوا ،گرفتاری کسی حکم نہیں بلکہ عدالتی حکم پر ہوئی، چیئرمین پی ٹی آئی عدالتی کارروائی میں تاخیری حربوں سے کام لیتے رہے، عدالت نے اپنی کارروائی مکمل کرکے فیصلہ دیا۔

رانا ثنا نے کہاتوشہ خانہ ثابت شدہ کیس ہے،سابق وزیراعظم پروپیگنڈے کی بجائے اپیل کریں،مخالف پارٹی کے سینئر لیڈر کا احترام کرتے ہیں، پراجیکٹ لانے اور اثرات کے ذمہ دار نہیں، ملک ترقی کررہا تھا توپراجیکٹ کو لانے کی کیا ضرورت تھی۔

وزیر د اخلہ نے کہا نیب جعلی رسیدوں و منی لانڈرنگ کی تحقیقات کر رہا ہے، ثابت شد ہ ہے مال بیچ کر پیسے اپنے اکاونٹ میں لائے گئے،پٹرول کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا، سب انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے کرایا،مردم شماری پر کراچی ،بلوچستان کو شکایات ہیں، سب کو مشترکہ مفادات کونسل کا فیصلہ تسلیم کرنا چاہیے۔

رانا ثنا نے مزید کہااسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد نگراں سیٹ اپ میں جارہے ہیں ،بدھ تک نگران وزیراعظم کا نام سامنے آجائے گا،پی ٹی آئی پر پابندی نہیں لگنے جا رہی، ملک دشمن کاآلہ کار بننے والے جتھے پر پابندی لگنی چاہیے۔