گرفتاری لندن پلان کاحصہ ہے،چیئرمین پی ٹی آئی

اسلام آباد (بیورورپورٹ)گرفتاری کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاونٹ سے ویڈیو بیان جاری کردیا گیا۔

سابق وزیراعظم نے ویڈیو پیغام میں کہامیری گرفتاری متوقع تھی اور میں نے پیغام گرفتاری سے پہلے ریکارڈ کیا تھا،گرفتاری لندن پلان کی تکمیل میں ایک اور قدم ہے تاہم چاہتا ہوںپارٹی کارکن پرامن، ثابت قدم اور مضبوط رہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے اکاو¿نٹ پر لکھا گیا اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکتے جو الحق ہے اور ہم لا الہ الا اللہ پر یقین رکھتے ہیں،سابق وزیراعظم نے ویڈیو بیان میں کہا جب تک پیغام آپ تک پہنچے گا تب تک مجھے گرفتار کرچکے ہوں گے اور میں جیل میں ہوں گا۔