سیالکوٹ(بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے خطے میں امن وکشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کاحل ناگزیر ہے،تنازع خطے میں کسی بھی وقت تباہی کاباعث بن سکتاہے،عالمی طاقتوں کی توجہ کسی اور جانب مرکوز ہے۔
سیالکوٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاکشمیر و فلسطین کے مسئلے پر عالمی طاقتیں خاموش ہیں، کشمیر میں کشیدگی کسی بھی وقت خطے میں تباہی کا باعث بن سکتی ہے،بھارت میں مسلمانوں کےساتھ ظلم و بربریت کی داستان رقم کی جارہی ہے، مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم میں کشمیر سرفہرست ہے، کشمیر کو جیل بنادیا گیا،صورتحال میں پاکستان اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا عالمی طاقتوں بالخصوص مغربی ممالک کو یوکرین کا مسئلہ نظر آرہا ہے لیکن کشمیر، فلسطین، برما اور بھارتی مسلمانوں پر ظلم و ستم پر عالمی طاقتوں کا ضمیر خاموش ہے، 75 سالہ کشمیر کا مسئلہ نظر نہیں آرہا، فلسطین کے مسئلے پر بھی توجہ نہیں جارہی،وزیر دفاع نے کہا کشمیر فلیش پوائنٹ ہے، کسی بھی وقت عالمی امن تباہ ہوسکتا ہے۔
تنازع کشمیر خطے میں کسی بھی وقت تباہی کا باعث بن سکتا ہے، خواجہ آصف

















