ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)پولیس نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کے لیے ان کے گھر چھاپہ مارا،پولیس کے مطابق ڈی آئی خان میں علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کیلئے ان کے گھر چھاپہ مارا گیا لیکن وہ گھر نہیں ملے، چھاپے میں گھر سے سیلاب ریلیف، کورونا ریلیف کا سامان، غلیلیں اور ڈنڈے بھی برآمد ہوئے ہیں،پولیس نے کہا ہے علی امین گنڈا پور نے چند روز قبل نگران وزیراعلی کو خط لکھ کر الزامات لگائے تھے، سوشل میڈیا پر وائرل خط میں عوام کو نگران وزیراعلی کےخلاف اکسایا گیا اور کارروائی اسی خط پر کی گئی،علی امین گنڈا پور کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے پولیس ہمارا ذاتی سامان لے گئی ہے ، اس سامان کی رسیدیں موجود ہیں۔
علی امین گنڈاپور کے گھر پر چھاپہ،امدادی سامان،غلیلوں اور ڈنڈوں کے تھیلے برآمد



















