اسلام آباد(بیورورپورٹ)9اگست کو اسمبلیاں تحلیل،وزیراعظم نے تاریخ دےدی۔
شہباز شریف نے اراکین پارلیمنٹ کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ دیا،من پسند کھانوں سے تواضع کی گئی،چکن منچورین، چکن کڑاہی، مٹن کڑاہی، باربی کیو مینیو کا حصہ تھے، میٹھی ڈشز بھی پیش کی گئیں۔
وزیر اعظم نے اراکین پارلیمنٹ کا گرمی جوشی سے استقبال کیا، فرداً فرداً اراکین کی نشستوں پر جا کر ملاقات کی،عشائیے میں چیئرمین سینٹ ،سپیکر قومی اسمبلی ،اسحاق ڈار، مریم اورنگزیب سمیت وفاقی وزرا،حکومتی اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماوں نے بھی شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے پارلیمانی رہنماوں سے ملاقات کی، ملکی سیاسی صورتحال ،نگران وزیر اعظم اور عام انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا9 اگست کو اسمبلیاں تحلیل کردی جائیں گی،15 ماہ تمام تنقید کے باوجود ریاست کو بچایا،ضمیر مطمئن ہے سیاست کی قربانی دےکر ملک کو بھنور سے نکالا، مشکل وقت میں حکومت سنبھالی، ہر طرف خطرات تھے،اتحادی حکومت کے تعاون سے ہر مشکل پر قابو پایا، آئی ایم ایف سے معاہدہ آسان نہیں تھا یہ پل صراط بھی عبور کیا۔
شہبازشریف نے مزید کہاآئندہ چند روز میں اتحادی حکومت ختم ہو جائےگی، کوشش ہے سب کیلئے قابل قبول نگران سیٹ اپ تشکیل دیا جائے۔
9اگست کو اسمبلیاں تحلیل،وزیراعظم نے تاریخ دےدی

















