شہریار آفریدی اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی پھر گرفتار

راولپنڈی(بیورورپورٹ)سابق وزیر مملکت ورہنما پی ٹی آئی شہریار آفریدی کو اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔

اڈیالہ جیل انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے شہریار آفریدی کو رہا کیا۔

تاہم پنجاب پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر سے شہریار آفریدی کو دوبارہ گرفتار کرلیا۔