محکمہ اینٹی کرپشن ،مویشی منڈیوں کی آڑ میں ہونےوالی میگا کرپشن کیخلاف کارروائی کا عندیہ

لاہور (مرزا ندیم بیگ) محکمہ اینٹی کرپشن میں مویشی منڈیوں کی آڑ میں ہونےوالی میگا کرپشن کے ساتھ پچھلے دس سالوں میں ہونےوالی تمام تقریبات پر اربوں روپے ظاہر کرکے قوم و خزانے سے نیکی سمجھ کر پیسے اپنے سند یافتہ کرپٹ ساتھیوں کے ساتھ مل کر لوٹنے والوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے، ایک یا دو عیدوں پر ہونے والی کرپشن اس میں شامل نہیں۔ اس حوالے سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عتیق ڈوگر کا کہنا تھا کہ سٹی گورنمنٹ کے افسران،ملازمین اور ان ساتھی یہ سمجھ رہے ہیں کہ اربوں روپے کی جو کرپشن ان کی پکڑی گئی ہے وہ صرف 2021 یا 2022 تک محدود ہے۔ ایسا کچھ نہیں ہے ان کو شائد علم ہی نہیں یہ درج ہونے والے مقدمہ پر انحصار کر کے بیٹھے ہیں اور اسی پر اگر کوئی اپنے آپ کو اپنی ہی تفتیش اور خیال کے ذریعے بے گناہ تصور کر کے بیٹھا ہے ،تو یہ ان کی خام خیالی ہے ایسا کچھ نہیں ہے،کارروائی جو شروع ہو چکی ہے اس میں جتنے بھی سٹی گورنمنٹ کے افسران اور ان کا ساتھ دینے والی کالی بھیڑیں ہیں ان کے خلاف پچھلے دس سالوں میں جو کرپشن کی گئی ہے اس کو مدنظر رکھتے ہوئے ایکشن لیا جا رہا ہے ،جو بھی ذمہ دار ہو گا اس کے خلاف قانون کے مطابق جو کارروائی بنتی ہے کی جائے گی جو بے گناہ ہو گا اسے کوئی خوف نہیں ہونا چاہئے۔ اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہو گی ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کا کہنا تھا کہ میرٹ پر ایکشن لیا جا رہا ہے ، 2021 میں وہاں تعینات ایم او آر زبیر وٹو نے جومویشی منڈیوں کے ورک آرڈر جاری کئے تھے بنا کوئی اشتہار دیئے رولز کے خلاف تھے جس کا مقصد اپنے کسی من پسند ٹھیکیدار کو ٹھیکہ دینا تھا اس کے علاوہ اس نے اپنی تین سالہ تعیناتی میں کرورڑوں کی کرپشن کی ہے جس کے ثبوت ہمارے پاس ہیں اینٹی کرپشن لاہور ریجن پیش ہونے کے بعد اس نے اسکے خلاف جو الزامات لگائے گئے تھے اس کا کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا تھا ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے دس سالوں میں جتنی بھی تقریبات کروائی گئی ہیں ان میں دونوں ہاتھوں سے لوٹا گیا ہے ،عوام اور مویشی منڈیوں میں سہولیات کی آڑ میں ملکی خزانے اور عوام کے محنت سے کمائے ہوئے پیسوں کو لوٹنے والے کرپٹ افسران اور ان کا کرپٹ ٹولہ کسی بھی رعائیت کا مستحق نہیں ہے ان کا کام تھا خود کو عوام کا نوکر سمجھ کر اپنی ڈیوٹی کو ایمانداری سے فرض سمجھ کر نبھاتے لیکن ان لوگوں نے اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھایا جس کا ان کو خمیازہ بھگتنا پڑے گا ،اس حوالے سے اینٹی کرپشن میں درج ہونے والے مقدمہ میں نامزد ملزم زبیر وٹو نے اپنے خلاف لگائے گئے الزام کو بے بنیاد قرار دیدیا ،سٹی گورنمنٹ کے آفسیر نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2021 میں وہ وہاں تعینات ضرور تھا لیکن وہاں سے عید سے تقریباً 13 روز قبل میری ٹرانسفر ہو گئی تھی ورک آرڈ کے جو دستخط بنیاد بنائی جا رہی ہے وہ قانون قائدے کے مطابق جاری کئے گئے تھے اس کے بعد چیک اینڈ بیلنس کا موقع ہی نہیں مل سکا کہ مویشی منڈیوں میں سہولیات دی گئیں جبکہ اصل ذمہ داران جنھوں نے بل کلیئر کئے اور پیسے دیئے اس کا مزید کہنا تھا کہ پیسے کلیئر کئے تھے فیصل شہزاد نے لیکن اینٹی کرپشن نے جو مقدمہ درج کیا اس کو نامزد نہیں کیا گیا جو سمجھ سے باہر ہے اور جو ورک آرڈر کی منظوری دی گئی وہ اس وقت کے کمشنر ریٹائرڈ کیپٹن عثمان انور اور چیف آفسیر شوکت تھے اس طرح تو اگر 2021 والے معاملہ کو شامل کیا جائے تو یہ سب شامل ہوتے ہیں جو اس وقت تعینات تھے ،زبیر وٹو کا کہنا تھا کہ اصل ملزمان کو مقدمہ میں شامل نہیں کیا گیا میرا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں شبہ ہے کسی نے جان بوجھ کر نامزد کروایا گیا ہے اس کیس کے حوالے سے ڈی جی اینٹی کرپشن کے پاس بھی پیش ہوا تھا جس کے بعد لاہور ریجن بھیجا گیا وہاں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے پاس گیا تھا ساری حقیقت بتا آیا ہوں مزید اگر مجھ سے اس حوالےس سے جب پوچھا جائے گا اس کا جا کر جواب دونگا ۔