نگراں وزیراعظم کیلئے ذوالفقار مگسی، اسلم رئیسانی پر غورشروع

اسلام آباد(بیورورپورٹ)اپوزیشن نے نگران وزیراعظم کیلئے ذوالفقار مگسی، اسلم رئیسانی کے ناموں پر غورشرو ع کردیا۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی طویل مشاورت ہوئی،8 اگست کو مشاورت کے بعد حتمی نام حکومت کو دئیے جائیں گے۔

راجہ ریاض نے کہا 8اگست تک اپوزیشن 3ناموں پر اتفاق کر لے گی،اتفاق رائے کے بعد وزیراعظم سے مشاورت کروں گا،اپوزیشن لیڈر نے کہااگلا اجلاس جمعہ کو دوبارہ ہو گا۔

ریاض مزاری نے کہا نگران وزیراعظم کے امیدوار کےلئے بعض نام سامنے آئے،بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ خالد مگسی نے کہا نگران وزیراعظم بلوچستان سے ہونا چاہیے،وزیراعظم کو نوابزادہ ذوالفقار مگسی اور اسلم رئیسانی کا نام دیں گے۔

میر خان جمالی نے کہا اپوزیشن لیڈر کو نوابزادہ ذوالفقار مگسی اور نواب اسلم رئیسانی کا نام دےدیا ،فہمیدہ مرزا نے کہاابھی تک حکومت کی جانب سے نام سامنے نہیں آئے،سنجیدہ نام دیں گے، اپوزیشن کا نامزد کردہ نام بھی نگران وزیراعظم ہو سکتا ہے۔