حکومت نے پر تشدد و انتہا پسندی کا بل واپس لے لیا

اسلام آباد (بیورورپورٹ )حکومت نے پر تشدد و انتہا پسندی کا بل واپس لے لیا۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے پر تشدد و انتہا پسندی کا بل پی ٹی آئی دور میں تیار ہوا ،وزیراعظم شہبازشریف نے بل واپس لینے کاحکم دیا، بل حکومت نے پیش کیا نہ ہی موجودہ حکومت کا تیار کردہ ہے ،فیصلہ کرلیا پرتشدد و انتہا پسندی کا بل دوبارہ پیش نہیں کیا جائے گا۔

اپنے بیان میں وزیر قانون نے کہا بل 2سال پہلے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں فیٹف قانون سازی کی تیاری کے دوران بنا،کسی کو دیوار سے لگانے پر یقین نہیں رکھتے، اسمبلی کی مدت ختم ہو رہی ہے ،محکمے اپنے زیر التوا بل اسمبلی میں بھجوا رہے ہیں،جب بل سینٹ میں پیش کیا گیا تو وزیر داخلہ بھی موجود نہیں تھے۔

اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہابل موجودہ دور میں پیش نہیں کیا جائے گا، آئندہ حکومت مناسب ترامیم کے ساتھ پیش کرے گی،الیکشن ایکٹ کے سیکشن 230 میں ترمیم پر تمام اتحادیوں سے مشاورت کی گئی، پاکستان مشکل دور سے گزر رہا ہے ،انتخابات آئین کے مطابق ہوں گے،کوئی شکوک و شبہات نہیں ہونے چاہئیں۔