کراچی(بیورورپورٹ)رہنما پیپلز پارٹی و مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے عام انتخابات ملتوی ہونے کی پیشگوئی کردی،منظور وسان نے کہاانتخابات وقت پر ہوتے نظر نہیں آرہے، ہوسکتا ہے اچھے خاصے وقت کیلئے ملتوی ہوجائیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے مزید کہاالیکشن التوا میں انٹرنیشنل قوتوں، قرضہ دینے والوں کا کردار ہوسکتا ہے،ممکن ہے نگران سیٹ اپ 3 ماہ سے 2 سال تک چلے،الیکشن میں پیپلزپارٹی کیخلاف متحدہ قومی موومنٹ پاکستان، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس ،جمعیت علمائے اسلام کا الائنس بن سکتا ہے، الائنس بنانے میں فضل الرحمن کا کردار ہوگا، خواہش ہے بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم بنیں۔
مشیر زراعت سندھ نے کہارواںہفتے اور اگلے 2 ماہ کے دوران بڑی مچھلیوں کا احتساب ہوگا، نگراں وزیراعظم یا وزرا اعلیٰ سیاسی نہیں ہوں گے، کسی بھی وقت بڑا سرپرائز آسکتا ہے۔
منظور وسان نے انتخابات ملتوی ہونے کی پیشگوئی کردی

















