لاہور(کامرس رپورٹر)حکومت نے اوگرا تجاویز کے برعکس پٹرول بم گرایا۔
حکومت نے عالمی منڈیوں سے 85ڈالر فی بیرل کے حساب سے تیل خریدا، بین الاقوامی ٹیکس و سرچارج شامل کر کے تیل کی قیمت 92ڈالر 82سینٹ فی بیرل بنتی ہے، پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت166.37روپے بنتی ہے،حکومت نے پٹرول کی قیمت پر 92.20روپے لٹر ٹیکس عائد کیا، تمام تر ٹیکسز عائد کرنے کے بعد بھی پٹرول کی قیمت 260روپے لٹر بنتی ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت کو اوگرا کی جانب سے قیمتوں میں 10 روپے لٹر اضافے یا قیمتیں برقرار رکھنے کی تجویز دی گئی مگر حکومت نے اوگرا تجاویز کے برعکس پٹرول کی قیمت میں 19.95روپے لٹر اضافہ کیا۔
حکومت نے اوگرا تجاویز کے برعکس پٹرول بم گرایا

















