اسلام آباد (مشرق نیوز) ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے پاکستان ٹیم واہگہ بارڈر کے راستے بھارت چلی گئی ،پاکستان ہاکی ٹیم اب امرتسر سے براستہ دہلی چنائی پہنچے گی جہاں چیمپئنز ٹرافی 3 اگست سے شیڈول ہے،پاکستان کی 18 رکنی ٹیم کی قیادت عمر بھٹہ کر رہے ہیں۔ قومی ٹیم پہلا میچ 3 اگست کو ملائیشیا کے خلاف کھیلے گی۔ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کا میچ 9 اگست کو ہوگا۔
پاکستان ہاکی ٹیم واہگہ بارڈر کے راستے بھارت چلی گئی



















