الیکشن کمیشن کاکے پی حکومت کو سیاست میں ملوث نگران وزرا برطرف کرنے کاحکم

پشاور(بیورورپورٹ)الیکشن کمیشن نے کے پی حکومت کو سیاست میں ملوث نگران وزرا کو برطرف کرنے کاحکم دےدیا۔

سیکرٹری الیکشن نے نگران وزرا، مشیروں اور معاونین خصوصی کی صوبے کے سیاسی امور میں مداخلت کا نوٹس لیکرنگران وزیر اعلیٰ کے پی کو خط لکھ دیا۔

خط میں کہا گیا کمیشن کے نوٹس میں آیا نگران کابینہ سیاسی وابستگیوں کی بنیاد پر تقرر کی گئی ،مثال سابق نگران وزیر شاہد خٹک کا کیس ہے، اور بھی وزرا نے اپنی پارٹی وابستگی کو تسلیم کیا، شاہد خٹک نے عہدے سے استعفیٰ دےدیا ۔

الیکشن کمیشن نے خط میں مزید کہا کچھ وزرا، مشیر، معاونین خصوصی سمیت دیگر کا رویہ الیکشن ایکٹ 2017 کے منافی ہے، الیکشن کمیشن درخواست کرتا ہے ایسے وزرا ،مشیروں اور معاونین خصوصی کو عہدوں سے ہٹایا جائے۔