اسلام آباد،لاہور(بیورورپورٹ،کامرس رپورٹر)ایل پی جی 23.86روپے کلو،ڈاک ٹکٹ 50فیصد سے زائد مہنگے کردئیے گئے، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی23.86روپے کلو مہنگی ہوگئی،نئی قیمت201.15روپے کلو مقرر کردی،281.51روپے اضافے سے گھریلو سلنڈرکی نئی قیمت2373.64روپے پر جاپہنچی۔
ادھر پاکستان پوسٹ نے اندرون و بیرون ملک ڈاک نرخوں میں 50 فیصد سے زائد اضافہ کر دیا ،کلو پارسل کے بغیر رجسٹریشن نرخ 100 روپے سے بڑھا کر 150،30 کلو 875 روپے سے بڑھا کر 1320 روپے کر دیئے گئے۔
نئے نرخ کے مطابق رجسٹرڈ اخبارات و رسائل کیلئے ہر 100 گرام پر نرخ 2 روپے سے بڑھا کر 5 روپے کر دیئے گئے، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا،ڈویژنل پوسٹ افسر قرة العین کے مطابق بڑھتے اخراجات کے پیش نظر قیمتیں بڑھائی گئیں ،ڈیلیوری سروس مزید بہتر کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔
ایل پی جی 23.86روپے کلو،ڈاک ٹکٹ 50فیصد مہنگے

















