چیئرمین پی ٹی آئی پر100فیصد آرٹیکل6لگ سکتا ہے:خواجہ آصف
اسلام آباد(بیورورپورٹ)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے سائفر کے معاملے پر بات چیئرمین تحریک انصاف کی نااہلی تک جا سکتی ہے،ان پر 100فیصد آرٹیکل 6لگ سکتا ہے،وزیر دفاع خواجہ آصف نے گفتگو میں کہا سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کا بیان اہم ہے اور ان کے ساتھی وہی باتیں کر رہے ہیں جو ہم کرتے تھے، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے ذریعے قومی سلامتی کو کمپرومائز کیا گیا۔



















