سیاسی انتقام کی آگ میں جلنے والوں کوآخری عدالت میں بھی ظلم کا حساب دینا پڑےگا،شہبازشریف

اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے سیاسی انتقام کی آگ میں جلنے والوں کو دنیا میں تو جواب مل گیا ،آخری اور سب سے بڑی عدالت میں بھی ظلم کا حساب دینا پڑے گا۔

منی لانڈرنگ کیس میں بری ہونے پر اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہالاہور کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں مجھے اور حمزہ شہبازکو بری کردیا، فیصلے پر جتنا شکریہ ادا کیا جائے کم ہے یہ وہی مقدمہ ہے جس میں برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے 3ممالک میں 40 سال کا ریکارڈ2سال تک کھنگالا اور کچھ نہ ملنے پر کلین چٹ دی۔

شہبازشریف نے کہابرطانیہ کے ڈیلی میل میں ڈیفیڈ کے فنڈزمیں غبن کی جھوٹی خبرشائع کرائی گئی مگرسرخرو ہوئے، ڈیلی میل کو معافی مانگنا پڑی یہ وہی مقدمہ تھا جس میں ناحق مجھے 2 مرتبہ گرفتار کیا گیا،حمزہ شہبازکو قید رکھا گیا ،کورونا وبا کے دوران بیمار ہونے کے باوجودڈاکٹر کے پاس بھی نہ لیجایا گیا ’واٹس ایپ احتساب، بدترین میڈیا ٹرائل اور بےگناہی کی قید کا کوئی ازالہ ہوسکتا ہے؟انتقامی اندھیرنگری کے سیاہ دور میں ساتھ دینے اور حوصلہ بڑھانے والے محسنوں، دوستوں، احباب، وکیلوں اور عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔