سائفرتحقیقات شروع،چیئرمین پی ٹی آئی،قریشی،اسدعمر ایف آئی اے طلب

اسلام آباد،لاہور(بیورورپورٹ،سپیشل رپورٹر)ایف آئی اے نے سائفر معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا،چیئرمین پی ٹی آئی،شاہ محمود قریشی،اسد عمر کو طلب کرلیا گیا۔

ایف آئی اے کی جانب سے سابق وزیر اعظم کو جے آئی ٹی کے سامنے 25 جولائی کو پیش ہونے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا چیئرمین پی ٹی آئی سائفر کے معاملے پر مطلوبہ دستاویزات ساتھ لے کر آئیں۔

نوٹس میں کہا گیا پیش نہ ہونے کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

ایف آئی اے نے اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کو بھی نوٹس جاری کر دیے ،جوائنٹ انکوائری ٹیم نے 24 جولائی کو طلب کیا گیا۔


شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کو متعلقہ ریکارڈ اور شواہد ساتھ لانے کی ہدایت بھی کردی گئی۔