راولپنڈی(بیورورپورٹ)کور کمانڈرز کانفرنس نے کہا ہے معاشی بحالی کیلئے فوج حکومت کیساتھ،قومی سلامتی کو لاحق کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے ہمیشہ تیار رہنا چاہیے،حکومتی حکمت عملی کے اقدامات کی مکمل ہدایت اور عوام کی مجموعی بھلائی کیلئے ہر ممکن تکنیکی وانتظامی تعاون فراہم کریں گے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت 258ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں اندرونی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، فوج کی آپریشنل تیاریوں اور تربیتی پہلوں پر بھی گفتگو کی گئی،آئی ایس پی آر نے بتایافورم نے دہشت گردی کےخلاف عظیم قربانیاں دینے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا،فورم نے قرار دیا کالعدم ٹی ٹی پی اوردیگر دہشتگرد گروپوں سے ملکی سلامتی کو خطرہ ہے،کور کمانڈرز کانفرنس نے ایک پڑوسی ملک میں کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر گروہوں کو کارروائی کی آزادی، دہشت گردوں کے پاس جدید ترین ہتھیاروں کی دستیابی کو نوٹ کیا گیا اور فورم نے کہا دہشت گردوں کے پاس جدید ترین ہتھیار پاکستان کی سلامتی متاثر کرنے کی بڑی وجوہات ہیں،اس موقع پر آرمی چیف نے کہا معروضی تربیت ہماری پیشہ ورانہ مہارت کا خاصہ ہے، قومی سلامتی کو لاحق کسی بھی خطرے سے بچا کیلئے ہمیشہ تیار رہنا چاہیے،آئی ایس پی آر کے مطابق فورم کو اقتصادی بحالی منصوبے سرمایہ کاری، زراعت، آئی ٹی سے متعلق بریفنگ دی گئی اور معدنیات اور دفاعی پیداوار کے شعبوں میں فوج کے کردار سے بھی آگاہ کیا گیا،سپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل کے تحت اقدامات پر بھی فورم کو بریفنگ دی گی اور شرکاءنے عزم کا اظہار کیا معیشت بحالی کیلئے اقدامات کو ہر ممکن تکنیکی اور انتظامی معاونت دی جائیگی۔
معاشی بحالی کیلئے فوج حکومت کیساتھ، قومی سلامتی کو لاحق کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے ہمیشہ تیار رہنا چاہیے:کور کمانڈرز کانفرنس



















