حکومت کاعوام کو ریلیف،پٹرول9،ہائی سپیڈ ڈیزل7روپے لٹر سستا

اسلام آباد(بیورورپورٹ)حکومت کاعوام کو ریلیف،پٹرول9،ہائی سپیڈ ڈیزل7روپے لٹر سستا کردیا۔

وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اپنے ویڈیو بیان میں آئندہ 15 روز کےلئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا۔

وزیر خزانہ نے کہا کمی کے بعد پٹرول 253اور ہائی سپیڈڈیزل کی نئی قیمت253.50روپے لٹر مقرر کردی،اسحاق ڈار نے مزید کہا15دنوں کے دوران روپے کی قدر میں بہتری آئی۔