پالیسیوں وقوانین پرعملدرآمد کیلئے عدالتیں ہدایات جاری کرسکتی ہیں، چیف جسٹس

اسلام آباد(بیورورپورٹ)چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا ہے ملکی بہتری کیلئے خواتین کو با اختیار بنانا ہوگا،عدالتیں پالیسیوں و قوانین پرعملدرآمد کیلئے ہدایات جاری کرسکتی ہیں۔

اسلام آباد میں لا اینڈ جسٹس کمیشن کے زیراہتمام آبادی ووسائل میں توازن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا اپنے مختصرخطاب میں کچھ اعترافات کروں گا، ضعیف العمرہونے کی وجہ سے کچھ پرانے خیالات رکھتا ہوں،اچھی بات ہے حکومت کوکانفرنس کے مقاصد کا ادراک ہے،کانفرنس میں گفتگو سے پتہ چلا پالیسیاں موجود ہیں، سندھ اور کے پی میں آبادی کیلئے قانون سازی بھی کی گئی، عدالتیں پالیسی و قانون نہیں بناتیں،عدالتیں پالیسیوں و قوانین پر عملدرآمد کیلئے ہدایات جاری کر سکتی ہیں،عملدرآمد کیلئے ہائی کورٹس سے رجوع کرنا چاہیے۔

جسٹس عمر عطابندیال نے کہا ریاست میں اعلیٰ عہدوں پر باصلاحیت خواتین موجود ہیں، ملازمت سمیت خواتین کواپنے فیصلوں کاحق ہوناچاہیے،خواتین کواپنے بنیادی فیصلے لینے کیلئے آزادی ہونی چاہیے،کانفرنس کی سفارشات معاشرے کی بہبود کیلئے ہیں،چیف جسٹس نے کہااعلیٰ تعلیم بنیادی حق نہیں لیکن بنیادی حق کےساتھ منسلک کیاجاتاہے،ملکی بہتری کیلئے خواتین کوبااختیاربناناہوگا،خواتین کے بنیادی حقوق پر پالیسیوں،قوانین سے حکومتیں بخوبی آگاہ ہیں اب مسئلہ نفاذ کا ہے۔