لاہور(کامرس رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے قربانیوں سے بھر پور سفر کےلئے سب کو تیار رہنا ہوگا،بدقسمتی سے بجلی کی قیمت میں اضافہ کرنا پڑ رہا ہے، بجلی مہنگی کرنا آئی ایم ایف کی شرط ہے ،گردشی قرضوں کی وجہ سے ضرورت بھی ہے۔
لاہور میں تاجروں ،صنعت کاروں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاٹیکس ادا نہیں کریں گے تو پھر مزید ٹیکس نہ لگائیں تو کیا کریں؟،3 ارب ماضی میں ایس ایم ایز کو کیوں نہیں دیا گیا؟ تسلیم کرتا ہوں ٹیکسز کی بھرمار ہے۔
شہبازشریف نے مزید کہاملک کو ڈیفالٹ سے بچانے میں سب نے حصہ ڈالا، چین نے 3 سے 4 ماہ میں 5 ارب ڈالر دئیے ، امریکی وزیر خارجہ نے بھی آئی ایم ایف سے معاہدے کا خیر مقدم کیا، پاکستان کا ڈیفالٹ سے بچنا کامیابی ہے لیکن پروگرام کی بحالی کامیابی نہیں،حکومت کے 15 ماہ امریکہ سے تعلقات صحیح کرنے میں ہی لگ گئے۔
بجلی کی قیمت میں اضافہ کرنا ضرورت ،قربانیوں سے بھر پور سفر کےلئے سب کو تیار رہنا ہوگا،وزیراعظم



















