پی ٹی آئی نے پرویز خٹک کو پارٹی سے نکال دیا

لاہور (خبر نگار)پی ٹی آئی نے پرویز خٹک کو پارٹی سے نکال دیا، پی ٹی آئی کی طرف سے شوکاز نوٹس کا جواب نہ دینے پر کارروائی کی گئی۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے پرویز خٹک کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔