تاخیر سے آنےوالے انتخابی نتائج مسترد،پریزائیڈنگ افسر سے جواب طلبی کی جائے گی،پارلیمانی کمیٹی

اسلام آباد(بیورورپورٹ)تاخیر سے آنے والے انتخابی نتائج تسلیم نہیں کیے جائینگے،پریزائیڈنگ افسر سے جواب طلبی کی جائے گی،پارلیمانی کمیٹی نے اتفاق رائے کرلیا۔

چیئرمین سردار ایاز صادق کی زیرصدارت پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کا اجلاس ہوا، وفاقی وزیر نوید قمر، سینیٹر تاج حیدر، ایم این اے افضل ڈھانڈلہ، سینیٹر منصور، کامران مرتضیٰ ،سیکرٹری الیکشن کمیشن ،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، فہمیدہ مرزا نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی نے 73 میں سے 70 مجوزہ تجاویز کا عمومی جائزہ لیا اور انتخابات میں تاخیر سے آنےوالے نتائج کو تسلیم نہ کرنے پر اتفاق کیا ، شرکا نے پریزائیڈنگ افسر کو نتائج مکمل کرنے کیلئے وقت مخصوص کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا، تاخیر پر پریزائیڈنگ افسر سے جواب طلبی کی جائے گی،شرکا نے کہا پریزائیڈنگ افسرانتخابی نتائج کی تاخیر پرٹھوس وجہ بتانے کاپابند ہوگا۔