بلاول بھٹو ہی اگلے وزیراعظم ہوں گے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دعویٰ کیا ہے بلاول بھٹو زرداری ہی اگلے وزیراعظم ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور کمشنر کراچی کے ہمراہ عبد اللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کرکے 3 روزہ عرس کا اختتام کیا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہاموجودہ حکومتیں مدت پوری کریں گی، 2ماہ میں الیکشن ہوں گے، انتخابات میں پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت کرابھرے گی ۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہادبئی میں شہباز شریف پر اتفاق کی کوئی بات نہیں ہوئی، اگلے وزیراعظم بلاول بھٹو ہی ہوں گے،نگران حکومت کیلئے آئین کے مطابق اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کروں گا،کابینہ فیصلے کے مطابق ایک ماہ میں صوبائی فنانس کمیشن بنا دیا جائےگا۔