لاہور(اپنے رپورٹر سے)الیکشن کمیشن نے واضح کردیا پنجاب کے بلدیاتی انتخابات فوری نہیں ہو سکتے،اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن کے اہم اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر نے کی۔
الیکشن کمیشن حکام نے اتفاق کیا بلدیاتی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال نہیں ہو سکتا، آئی ووٹنگ کی سہولت بھی فراہم نہیں کی جا سکتی،فوری الیکشن کےلئے پنجاب حکومت لوکل گورنمنٹ ایکٹ اور رولز میں ضروری ترمیم کرے۔
اجلاس نے قرار دیا پنجاب حکومت نے لوکل گورنمنٹ کے رولز میں ترمیم کر دی، رولز کے ساتھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم ضروری ہے، ترمیم کےلئے پنجاب حکومت کو خط لکھا جائے۔
پنجاب کے بلدیاتی انتخابات فوری نہیں ہو سکتے، الیکشن کمیشن

















