شہزاد اکبر نے ملکی تباہی کاذمہ دار قمر باجوہ کو قراردےدیا

لندن(مشرق نیوز)سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر نے ملکی تباہی کاذمہ دار قمر باجوہ کو قراردےدیا،لندن میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہاجنرل (ر) قمر جاوید باجوہ ملکی تباہی کے ذمہ دار ہیں، مجھے پہلے ہی معلوم ہو گیا تھا پی ٹی آئی حکومت کا تختہ الٹ دیا جائیگا۔

سابق مشیر نے مزید کہاکابینہ نے کاغذات دیکھنے کی زحمت ہی نہیں کی، فیصل واوڈا کو ٹافی دی اس نے کہا انکل دستخط کہاں کرنے ہیں، پی ٹی آئی حکومت میں میرے پاس ایگزیکٹو اختیار نہیں تھا۔

شہزاد اکبر نے کہا نوازشریف اچھے آدمی ہیں،شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا چسکا لگ گیا،رواں برس انتخابات ہوتے نظرنہیں آرہے۔