عالمی عدالت میں موقف کی قبولیت بڑی کامیابی ہے،خورشید شاہ


اسلام آباد (بیورورپورٹ)وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ نے کہا ہے بھارت کے ساتھ ڈیمز تنازع پر عالمی ثالثی عدالت میں پاکستان کے موقف کی قبولیت بڑی کامیابی ہے۔

اپنے بیان میں خورشید شاہ نے کہاآبی تنازع پر بھارت کی شکست ہٹ دھرمی کا منہ بولتا ثبوت ہے،وزیر آبی وسائل نے کہا فلڈ مینجمنٹ کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کےساتھ ملکر جامع پالیسی بنائی جا رہی ہے تاکہ سیلابی نقصانات کی روک تھام کا مستقل حل نکالا جا سکے۔