پی ٹی آئی رہنماءعبدالباسط افغانستان فرار ہوتے ہوئے طورخم بارڈ پر گرفتار

راولپنڈی(بیورورپورٹ)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)نے پی ٹی آئی کے رہنما عبدالباسط چودھری کو طورخم سرحدی گزرگاہ سے افغانستان فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا،ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے کے مطابق ملزم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل)میں شامل ہے، ملزم نے یورپ کےلئے سفری دستاویزات بنائی ہوئی تھیں، ملزم نے افغانستان سے یورپ منتقل ہونا تھا،ایف آئی اے نے ملزم کو ضروری کارروائی کے بعد راولپنڈی پولیس کے حوالے کردیا، ملزم عبدالباسط راولپنڈی سے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے چودھری امجد محمود کا بیٹا ہے،خیال رہے گزشتہ ماہ ایک انٹرویو میں صوبہ خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر اطلاعات نے کہا تھاپاکستان تحریک انصاف سوات کے رہنماو¿ں کا افغانستان میں روپوش ہونے کا امکان ہے،نگراں وزیر اطلاعات فیروز جمال نے بتایا تحریک انصاف سوات کے رہنماو¿ں کا افغانستان میں نیٹ ورک کے ساتھ اچھے