لاہور (کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر سے خانیوال اور میاں چنوں کے صنعتکاروں نے پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے کمیٹی روم میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران خانیوال اور میاں چنوں کی سمال انڈسٹریل اسٹیٹس کے ترقیاتی مسائل اور دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔ صنعتکاروں نے انڈسٹریل اسٹیٹس میں ترقیاتی کام مکمل کرانے اور منسوخ پلاٹوں کی بحالی کا مطالبہ کیا۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر نے صنعتکاروںسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے بھر کی انڈسٹریل اسٹیٹس کے بورڈ آف مینجمنٹ سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تشکیل دئے جارہے ہیں۔خانیوال اور میاں چنوں کی سمال انڈسٹریل اسٹیٹس کے بورڈ بھی جلدبن جائیں گے۔
پنجاب روزگار سکیم ،آٹھ ارب روپے کے آسان قرضے دیئے جاچکے ،صنعتکار فائدہ اٹھائیں :ایس ایم تنویر



















