وزارت بین الصوبائی رابطہ نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا

اسلام آباد (مشرق نیوز) وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی مینجمنٹ کمیٹی تشکیل کیلئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق 10 رکنی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف ہونگے جس کی مدت چار ماہ ہوگی ، مینجمنٹ کمیٹی کرکٹ بورڈ تمام امور کو دیکھے گی، کمیٹی ڈیپارٹمنٹل کرکٹ سٹرکچر کی بحالی ، بورڈز آف گورنرز کے ناموں کی منظوری دے گی، منیجمنٹ کمیٹی چیئرمین پی سی بی کا الیکشن جلدکرواے گی، کمیٹی میں کلیم اللہ خان، اشفاق اختر، مصدق اسلام، عظمت پرویز، ظہیر عباس، خرم سومرو، خواجہ ندیم، مصطفی رمدے اور ذوالفقار ملک شامل۔ واضح رہے مہ وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے پی سی بی کی نئی مینجمنٹ کمیٹی بنانے کی منظوری دی تھی۔