ذکا اشرف آئی سی سی میٹنگز میں شرکت کیلئے آج جنوبی افریقہ روانہ ہونگے

دبئی (مشرق نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی سالانہ میٹنگز میں شرکت کےلئے آج ذکا اشرف جنوبی افریقہ روانہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاءاشرف کے ہمراہ پی سی بی کے سی او او سلمان نصیر بھی جائیں گے۔آئی سی سی کی سالانہ میٹنگز 10 سے 13 جولائی تک جنوبی افریقا کے شہر ڈربن میں ہوں گی۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی میٹنگز میں اہم امور زیرِ بحث آئیں گے جبکہ اس دوران سالانہ رپورٹ اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی بات ہو گی۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی 2025ءکے حوالے سے ممبرز کو بریف کرے گا جبکہ میٹنگز کی سائیڈ لائنز پر پی سی بی کے عہدے داران ممبرز ممالک کے عہدے داروں سے ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع کے مطابق ایشیاءکپ کے میچز میں اضافے اور دیگر امور پر بھی اے سی سی کے ممبرز سے سائیڈ لائنز پر بات ہو گی۔