جہانگیرترین کی 70ویں سالگرہ ،تقریب میں پارٹی رہنماﺅں کے ہمراہ کیک کاٹا

لاہور ( نمائندہ خصوصی) استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیرترین کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں جہانگیرترین نے استحکام پاکستان پارٹی کی دیگر قیادت کے ساتھ ملکر اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا۔

جہانگیر ترین نے نیک خواہشات کا اظہار کرنےوالے پارٹی رہنماﺅں کا شکریہ ادا کیا۔