کراچی(بیورورپورٹ)پاک بحریہ کے 4 افسروں کو وائس ایڈمرل کے عہدے پرترقی دیدی گئی،ترقی پانے والوں میں وائس ایڈمرل عبدالصمد، وائس ایڈمرل عابد حمید، وائس ایڈمرل راجہ رب نواز اور وائس ایڈمرل فیصل عباسی شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق ترقی پانے والے افسروں کا کمانڈ اینڈ سٹاف تعیناتیوں کا وسیع تجربہ ہے، وائس ایڈمرل عبدالصمد کمانڈر نیول سٹرٹیجک کمانڈ ،وائس ایڈمرل عابد حمید ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف (میٹریل) کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
وائس ایڈمرل راجہ رب نواز کمانڈر کوسٹ اور وائس ایڈمرل فیصل عباسی کمانڈر پاکستان فلیٹ کے عہدوں پر فائض ہیں،ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترقی پانے والے افسروں کو اعلیٰ ملٹری سروسز کے اعتراف میں اعزازات سے نوازا جاچکا ۔
بحریہ کے 4 افسروں کی وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی



















