تقریبات کا آغاز، حارث روف کی شادی جمعہ کو ہوگی
اسلام آباد (مشرق نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث روف کی شادی جمعے کو ہوگی تاہم گزشتہ شب سے دیگر تقریبات کا آغاز ہوگیا۔گزشتہ شب حارث رو¿ف کی ڈھولکی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں رشتے داروں اور دوستوں نے بھی شرکت کی۔اس تقریب میں حارث روف قوالی سن کر خوب محظوظ ہوئے۔حارث روف کی شادی کی تقریب جمعے کو ہوگی جس میں شرکت کے لیے کراچی سے دیگر کرکٹرز بھی اسلام آباد جائیں گے۔واضح رہے کہ حارث روف کا نکاح گزشتہ سال دسمبر میں ان کی کلاس فیلو مزنا مسعود ملک سے ہوا تھا۔



















