پاکستان تمام مسائل کے پرامن حل پر یقین رکھتا ہے ،خواجہ آصف

اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف سے تاجکستان کے وزیر دفاع شیرعلی مرزو نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ،دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے تاجکستان کی عسکری و سول قیادت ،عوام کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہاافغانستان کے پڑوسی ہونے کے ناطے پاکستان ،تاجکستان دونوں کو ایک جیسے سکیورٹی چیلنجز ، خطرات کا سامنا ہے،پاکستان تمام مسائل کے پرامن حل پر یقین رکھتا ہے ، خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں تاجکستان کی کوششوں کو سراہتا ہے،وزیر دفاع نے کہا سی پیک گوادر سے کاشغر اور مرغاب تک روابط بڑھانے کےلئے نئے ،منفرد مواقع فراہم کرے گا۔

خواجہ آصف نے کہا پاکستان انٹیلی جنس صلاحیتوں میں اضافے اور تاجکستان کی مسلح افواج کے ساتھ تکنیکی مہارت کے تبادلے میں مدد فراہم کرتا رہے گا۔