اسلام آباد(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی دور میں 29 افرادکو فوجی عدالتوں سے سزائیں سپریم کورٹ میں چیلنج کردی گئیں،درخواست کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم کی جانب سے آرٹیکل 184/3 کے تحت دائر کی گئی ۔
درخواست میں وفاق ، سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ ،سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید، جج ایڈووکیٹ جنرل (جیگ) برانچ اور چاروں ہائی کورٹس کے رجسٹرار فریق بنایا گیا۔
استدعا کی گئی پی ٹی آئی دور میں25 شہریوں کو فوجی عدالتوں سے دلوائی گئی سزائیں ختم کی جائیں، عدالت قرار دے عمران خان، جنرل(ر) باجوہ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض نے اختیارات سے تجاوز کیا، عدالت قرار دے تینوں اشخاص نے خلاف قانون شہریوں کو اغوا کیے رکھا۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا 29 شہریوں کو غیرقانونی طور پر سزائیں سنائی گئیں، سابق وزیراعظم، سابق آرمی چیف ،سابق ڈی جی آئی ایس آئی کےخلاف کارروائی کی جائے۔
پی ٹی آئی دور میں 29 افرادکو فوجی عدالتوں سے سزائیں سپریم کورٹ میں چیلنج



















