اسلام آباد (بیورورپورٹ) صدر مملکت عارف علوی کی عدم موجودگی میں قانون سازی کا عمل تیز کر دیا گیا،قائم مقام صدر نے نااہلی مدت 5 سال کرنے کے بل کی منظوری دےدی، صادق سنجرانی کی جانب سے الیکشن ایکٹ بل پر دستخط کر دئیے گئے۔
دستخط ہوتے ہی بل ایکٹ آف پارلیمنٹ بن گیا، قانون میں ترمیم کے بعد آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی کی زیادہ سے زیادہ مدت 5سال ہوگی،بل کی منظوری کے بعد انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار صدر سے الیکشن کمیشن کو منتقل ہو گیا ۔
قبل ازیں قائم مقام صدر مملکت صادق سنجرانی نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی بھی منظوری دےدی ،فنانس بل پر دستخط سے بجٹ کی منظوری کاعمل مکمل ہوگیا۔
علاوہ ازیںقائم مقام صدر مملکت صادق سنجرانی نے بلوچستان کے 5 ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دےدی،مستقل ہونےوالوں میں جسٹس عامر نواز، جسٹس اقبال کاسی، جسٹس شوکت رخشانی، جسٹس گل حسن ترین اور جسٹس سردار احمد حلیمی شامل ہیں۔
نااہلی مدت 5سال ،انتخابات کی تاریخ دینے کااختیار الیکشن کمیشن کو منتقل،قائم مقام صدر نے بل کی منظوری دےدی

















