آئی ایم ایف بیرونی فنانسنگ شرط پر نرمی کرے،پاکستان

اسلام آباد(بیورورپورٹ)بیرونی فنانسنگ شرط پر نرمی کریں،پاکستان نے آئی ایم ایف سے درخواست کردی،ذرائع کے مطابق پاکستان عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کےساتھ سٹاف لیول معاہدے کےلئے پر امید ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف میمورنڈیم فار اکنامک اینڈ فنانشل پالیسی پرآج اپنا رد عمل دے گا،ایم ای ایف پی کی منظوری کے فوری بعد سٹاف لیول معاہدہ اور بورڈ اجلاس ہونے کا امکان ہے،ذرائع کے مطابق پاکستان نے 6 ارب ڈالر کی بیرونی فنانسنگ پر آئی ایم ایف سے نرمی کی درخواست کردی ،6 ارب ڈالر فنانسنگ میں نرمی کے عوض مزید ٹیکس لگانے کی شرط رکھی گئی ،ذرائع کے مطابق پٹرولیم لیوی کو 50 سے بڑھا کر 60 روپے لٹر کیا جائےگا۔