اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر اسحاق ڈار نے کہاہے نیشنل سیونگز کی طرف سے شریعت کے مطابق مصنوعات کا افتتاح کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔
فنانس ڈویژن میں نیشنل سیونگز کی طرف سے سرو اسلامک سیونگز پروڈکٹس کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہااقدام اسلامک فنانسنگ کو فروغ دینے کے حکومتی فیصلے کے مطابق ہے ،مصنوعات شریعت کے اصولوں کے مطابق محفوظ سرمایہ کاری کے مواقع کی مسلسل عوامی ضروریات کو پورا کریں گی۔
،وزیر خزانہ نے کہاحکومت اسلامی مالیات کو فروغ دینے اور 5 سال کی مدت کے اندر پاکستان میں سود سے پاک نظام قائم کرنے کے عزم کا اظہار کرتی ہے،مقصد کےلئے اعلیٰ سطحی سٹیئرنگ کمیٹی بھی تشکیل دےدی ،سربراہی گورنر سٹیٹ بینک کریں گے ،نگرانی خو د کررہاہوں،کمیٹی کو شریعت کے مطابق معیشت کی ہموار منتقلی کو یقینی بنانے کا پابند بنادیا ۔
5سال کے اندر پاکستان میں سود سے پاک نظام قائم کریں گے،اسحاق ڈار



















