بیف، مٹن او رپولٹری انڈسٹری کے فروغ میں رکاوٹیں دورکی جائیں گی،محسن نقوی

لاہور( خبر نگار )نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ آفس میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا،لائیوسٹاک پروڈکشن میں اضافے ،لائیوسٹاک کی ایکسپورٹ بڑھانے کےلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا،نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے لائیوسٹاک اورڈیری ڈویلپمنٹ میں بہتری کےلئے جامع پلان طلب کرلیا ۔

اجلاس میں پنجاب میں گوشت ،پولٹری انڈسٹری کے فروغ کےلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کافیصلہ کیا گیا، نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے میٹ ایکسپورٹ پرجامع پالیسی مرتب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا بیف، مٹن او رپولٹری انڈسٹری کے فروغ میں رکاوٹیں دورکی جائیں گی،اجلاس میں بہاولپور ڈویژن کو میٹ ڈویژن قرار دینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی کو بریفنگ میں بتایاگیا پنجاب میں گوشت ،پولٹری کی ایکسپورٹ سے اربوں ڈالر زرمبادلہ حاصل کیاجاسکتاہے،سیمن پروٹیکشن، فارم مینجمنٹ او رویکسی نیشن کے جدید طریقہ کار اپنا نے ضروری ہیں، ایکسپورٹ کےلئے لائیوسٹاک پروڈکشن کی حلال سرٹیفکیشن اور ٹریس ایبلٹی لازمی امرہے، پنجاب سعودی عرب اورچین کو اربوں ڈالر کی لائیوسٹاک او رڈیری پروڈکٹس ایکسپورٹ کرنے کی استعداد رکھتا ہے، پولٹری انڈسٹری کو میکانزیشن کی طرف لے جانا ہوگا۔