اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیراعظم نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے قانونی ٹیم تشکیل دےدی،ذرائع کے مطابق وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ قانونی ٹیم کی سربراہی کریں گے۔
معاون خصوصی عطا تارڑ، عرفان قادر اور قانونی مشیر کمیٹی میں شامل ہوں گے، کیسز کی پیروی کرنے والے امجد پرویز و دیگر وکلا بھی کمیٹی کاحصہ ہیں۔
،قانونی ٹیم نواز شریف کے عدالتوں میں جاری کیسز کی پیروی کو تیز کرے گی، سابق وزیر اعظم کی نااہلی و دیگر کیسز کے خاتمے کیلئے کام میں تیزی لاکروطن واپسی میں قانونی رکاوٹوں کے خاتمے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔
نواز شریف کی واپسی کیلئے قانونی ٹیم تشکیل ،اعظم تارڑسربراہ مقرر



















