پی ٹی آئی کو خیر باد کہنے والے جمشید اقبال چیمہ دوبارہ گرفتار

لاہور(خبرنگار)تحریک انصاف کی سابق سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے شوہر جمشید اقبال چیمہ کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہادراصل پریس کانفرنس کرنے والوں کو پیغام ہے آپ سیاست بھی چھوڑ دیں تو مال غنیمت والا سلوک جاری رہے گا،حق ہے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لیں ،محروم رکھا جارہا ہے۔

مسرت چیمہ نے مزید کہا پہلے بھی جیل میں سیاسی قیدیوں کی بجائے جنگی قیدیوں والا سلوک روا رکھا گیا۔