پاکستان کی ترقی بلوچستان سے مشروط ہے،مریم نواز

اسلام آباد (بیورورپورٹ)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازسے نیشنل پارٹی کے وفد نے ملاقات کی ،آئندہ الیکشن کیلئے بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) سے وسیع تر سیاسی اتحاد پر غور کیا گیا۔

مریم نواز نے کہابلوچستان اور عوام کو نہایت اہمیت دیتے ہیں، نوازشریف ،وزیراعظم شہبازشریف نے ہمیشہ بلوچستان کی ترقی کےلئے کام کیا ،بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی کی بنیاد ہے،سی پیک ، گوادر پورٹ، مغربی روٹ سمیت دیگر منصوبے بلوچستان کی ترقی کا ذریعہ بنیں گے۔

چیف آرگنائرز ن لیگ نے مزید کہابلوچستان کے نوجوانوں کی ترقی ترجیح ہے،وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت بلوچستان کے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع دیں گے،تعلیم، زراعت، صنعت، آئی ٹی میں نئے کاروبار، روزگار دیں گے، کھیلوں میں ترقی کے مواقع دیں گے۔

دریں اثنا مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازسے بھکر سے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر افضل ڈھانڈلہ نے ملاقات کی ،سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔