پیرس (مشرق نیوز)وزیراطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے کہا ہے بیرون ملک مقیم پاکستانی قیمتی سرمایہ اور پاکستان کا فخر ہیں، دیار غیر میں بسنے والے پاکستانیوں کے مسائل کا حل حکومت کی ترجیح ہے،نواز شریف کی بصیرت انگیز قیادت میں ملکی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سے فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے اراکین نے ملاقات کی ،وزیر اطلاعات نے شاندار استقبال کرنے پر پاکستانی کمیونٹی کے اراکین کا شکریہ ادا کیا، مریم اور نگزیب نے کہاسمندر پار پاکستانیوں نے ہمیشہ وطن عزیز کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا۔
اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی نے 9 مئی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور مسلح افواج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
اوورسیز پاکستانی قیمتی سرمایہ اور فخر ہیں، مریم اورنگزیب

















