نوازشریف کاجولائی میں وطن واپسی کاپلان فائنل

لاہور(اپنے رپورٹر سے)سابق وزیراعظم نوازشریف کاجولائی میں وطن واپسی کاپلان فائنل ہوگیا،ذرائع کے مطابق نواز شریف جولائی میں وطن واپس آئیں گے،سابق وزیراعظم کی واپسی سے قبل پہلے خلیجی ریاست روانگی کا پلان فائنل کیا جائے گا۔

نواز شریف وزیراعظم شہباز شریف کےساتھ لندن سے خلیجی ریاست جائیں گے،قائد ن لیگ لندن سے دبئی جائیں گے، شہباز شریف اور نواز شریف کا سعودی عرب بھی جانے کا امکان ہے، دونوں رہنما عید قربان لندن کی بجائے سعودی عرب یا دبئی میں منائیں گے۔