اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیر اعظم کے معاون خصوصی احتساب عرفان قادر نے کہا ہے سویلین کے ملٹری ٹرائل کیخلاف 7 رکنی بنچ کا فیصلہ نظر انداز کر دیں گے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے معاملے کو متنازع نہیں بنایا، چیف جسٹس نے غلط بنچ بنا کر معاملے کو متنازع بنایا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان قادر نے کہا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے قانون کو فالو کر کے ٹھیک کیا ، نامزد چیف جسٹس نے کہا بنچ ہی غیر قانونی ہے، بنچ کا فیصلہ غیر قانونی ہو گا،آنےوالا فیصلہ نظر انداز کریں گے،فیصلہ اگنور کرنے پر کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔
معاون خصوصی وزیراعظم نے مزید کہا14مئی کے فیصلے والے دن ہی کہہ دیا تھا خلاف قانون فیصلے پر عمل نہیں ہو گا، 14مئی والا فیصلہ ہی غلط تھا، موجودہ بنچ کی بھی وہی صورتحال ہو گی، کوئی فیصلہ نہیں مانے گا، حاضر چیف جسٹس کی کوئی وقعت نہیں، موجودہ چیف جسٹس ڈیفیکٹو چیزیں کر سکتے ہیں۔
حاضر چیف جسٹس کی کوئی وقعت نہیں،7 رکنی بنچ کا فیصلہ نظر انداز کر دیں گے،عرفان قادر



















