پیرس (مشرق نیوز)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے سانحہ9مئی کے ماسٹر مائنڈ چیئرمین پی ٹی آئی ہیں، شفاف ٹرائل چاہتے ہیں،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاملٹری کورٹس میں فوجی تنصیبات پر حملے کرنےوالوں کا ٹرائل ہورہا ہے، 9مئی واقعات میں ملوث افراد کو ایسی سزا ہو آئندہ واقعہ کبھی نہ ہو۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا عالمی میڈیا نے چیئرمین پی ٹی آئی کے انسانی حقوق پروپیگنڈے کو مسترد کردیا ۔
9مئی کے ماسٹر مائنڈ چیئرمین پی ٹی آئی ہیں، مریم اورنگزیب



















