اسلام آباد(بیورورپورٹ)بجٹ منظوری کے بعد حکمران اتحاد سے علیحدگی،پیپلز پارٹی نے بڑا سرپرائز تیار کرلیا،ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے حکمران اتحاد سے اپنے راستے جدا کرنے پر غور شروع کر دیا، وفاقی بجٹ کی منظوری کے بعد حکمران اتحاد سے علیحدگی کا امکان ہے۔
شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری نے پارٹی میں مشاورت شروع کر دی۔
ذرائع پیپلز پارٹی نے کہا حکمران اتحاد سے علیحدگی پرپیپلز پارٹی کو پنجاب میں اینٹی نواز ووٹ ملنے کی امید ہے، پنجاب میں اینٹی نواز قوتوں کو اکھٹا کرنے کا عزم ہے،حکومتی پالیسیوں پر نالاں پیپلزپارٹی نے حکومت سے علیحدگی کےلئے تمام تیاریاں کرلیں۔
بجٹ منظوری کے بعد حکمران اتحاد سے علیحدگی،پیپلز پارٹی کا بڑا سرپرائز تیار

















